i بین اقوامی

یو اے ای کی ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں، ویزہ کی نئی اقسام متعارفتازترین

September 30, 2025

متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد ویزہ کی نئی اقسام متعارف کروادیں۔یو اے ای نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ماہرین کیلئے خصوصی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مختلف ایونٹس، فیسٹیولز ، نمائش، کانفرنسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے نیا ایونٹ ویزہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔کروز شپ یا تفریحی شپ سے متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہیکہ جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو اسپانسر کے بغیر ایک سالہ رہائشی پر مٹ دیا جائے گا۔بیوائیں اور طلاق ملنے والی خواتین بھی اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی، رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لئے اسپانسر کی کم از کم آمدنی مقرر کر دی گئی ہے۔ دوست کو اسپانسر کرنے کے لیے کم از کم 15 ہزار درہم ماہانہ آمدنی ہونا ضروری ہے۔کاروباری افراد کے لئے بزنس ویزہ مالی ثبوت پر فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک کمپنی رکھنے کو بزنس ویزہ جاری کیا جائے گا۔ غیر ملکی ڈرائیورز کے ویزے صرف لائسنس یافتہ ٹرانسپورٹ کمپنی اسپانسر کر سکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی