متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دوحہ پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے دوحہ پہنچے جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ قطر کے وزیراعظم نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں خلیل الحیا کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تاہم حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی