i بین اقوامی

یو اے ای میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلانتازترین

April 18, 2024

متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہوگئی ، دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے جبکہ مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے۔امارات کی متعدد شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیا خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔دبئی و دیگر ریاستوں میں آج بھی سکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکام کی تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے دو روز قبل متحدہ عرب امارات میں بیشتر علاقوں کیلئے موسم کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بارش کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہوا، سیکڑوں فلائٹس تاخیر کا شکار ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے ، الکوا کے علاقے میں بڑے پیمانے پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی جبکہ راس الخمیہ میں ایک شہری ریلے میں بہہ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی