i بین اقوامی

یواین ڈی پی کی شراکت، قطر اور سعودیہ کا شام کیلئے 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلانتازترین

September 25, 2025

قطر اور سعودی عرب نے شام کیلئے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی ) کے ساتھ قطر اور سعودی عرب کی جانب سے شام کو دئیے جانے والے فنڈزکا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے۔رپورٹس کے مطابق قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے شام کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اداکی جائیں گی۔واضح رہے کہ مئی میں بھی قطراور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کیلئے مالی تعاون کیا تھا۔ا پریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈبینک کے واجبات ادا کئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی