i بین اقوامی

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے، ڈرون سے نشانہ بنایا گیاتازترین

October 17, 2022

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دو زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیف میں پیر کی صبح چھ بج کر 35 منٹ پر دھماکوں سے چند سیکنڈ قبل فضائی حملوں کے سائرن بھی سنائی دیے۔یوکرینی صدر کے چیف آف سٹاف آندرے یرماک کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح کیف پر ڈرون حملے کیے گئے۔خیال رہے 24 فروری کو روس نے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس پر وہ اپنی ملکیت کا دعوی رکھتا ہے جبکہ یوکرین خود کو خودمختار ملک قرار دیتا ہے۔روسی حملے کے بعد سے مسلسل لڑائی جاری ہے شروع میں روس نے دارالحکومت کیئف پر قبضے کی کوشش کی تھی جو کامیاب نہیں ہوئی تھی، اس کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں لڑائی جاری رہی۔پچھلے ہفتے روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر دھماکوں کا الزام روسی صدر پوتن نے یوکرین پر لگاتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلاان کیا تھا۔اس کے بعد سے روسی فوج نے یوکرین کے مختلف شہروں پر یکے بعد دیگرے کئی حملے کیے اور میزائل برسائے گئے۔چند روز پیشتر روسی فوج نے کیئف کو ایک بار پھر نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور تازہ دھماکے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی