i بین اقوامی

یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مقبولیت میں کمی ریکارڈتازترین

August 08, 2025

یوکرین میں اینٹی کرپشن ایجنسی کی جانب سے کرپشن اسکینڈل سامنے آنے پر یوکرین کے صدر کی مقبولیت گھٹ کر 58 فیصد پر آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مقبولیت جو اس سال جون میں 65 فیصد تھی، اب گھٹ کر 58 فیصد پر آگئی ہے۔گزشتہ مہینے صدرزیلنسکی نے متنازع قانون پر دستخط کیے جس میں انسداد بدعنوانی ایجنسی کو پراسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کیا گیا تھا۔اس متنازع بل پر دستخط کرنے کے میں ملک میں وسیع پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر تنقید میں بھی اضافہ ہوگیا۔اس کے بعد یورپی یونین کی جانب سے آنے والے دبا کے بعد صدر زیلنسکی نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے نیشنل اینٹی کرپشن بیورو اور خصوصی انصداد کرپشن پراسیکیوٹر کی خود مختاری کو بحال کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی