i بین اقوامی

یوکرین، خارکیف شہر پر روسی ڈرون حملے،7افراد ہلاکتازترین

February 12, 2024

یوکرین کے شہر خارکیف پر روس کے ڈرون فضائی حملے میں 3بچوں سمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے،روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور خارکیف اور ملک کے جنوب میں کئی شہروں پر ڈرون کے ساتھ حملہ کیا،خارکیف گورنر نے اعلان کیا کہ حملوں میں 3بچوں سمیت 7افراد ہلاک ہوئے ہیں حملے میں ایک پٹرول اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا،میکولائیو شہر پر فضائی حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ قدرتی گیس کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا،یوکرینی فوج نے دعوی کیا کہ روس کی طرف سے بھیجے گئے 45ڈرون میں سے 40کو تباہ کر دیا گیا ہے،دوسری جانب روسی امور دفاع نے 6دنوں میں یوکرین کے فوجی صنعتی عناصر پر انتہائی درست ہتھیاروں اور ڈرونز کے ساتھ 31حملے کرنے کا دعوی کیا ہے،یوکرینی فوج کی اعلی کمان میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں،صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی کو برطرف کر دیا،یوکرین میں انہیں کمانڈر انچیف کے عہدے پر ترقی دی گئی جو چیف آف جنرل سٹاف سے اعلی عہدہ تھا اس کیلیے الیگزینڈر سیرسکی کو لایا گیا،سرسکی کی سفارش کے ساتھ، اناتولی بارگیلیوچ کو سرگئی شپتالا کی جگہ چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی