i بین اقوامی

یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنے کی خبریں جھوٹ ہیں، کریملنتازترین

September 20, 2022

کریملن نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کا جاری کیے گئے بیان میںکہنا ہے کہ یوکرینی شہر ازیوم میں شہریوں کی اجتماعی قبریں ملنے کی خبریں جھوٹ ہیں۔کریملن کے مطابق روسی فوج شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمے دار نہیں ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی جانب سے پچھلے ہفتے ازیوم میں سینکڑوں اجتماعی قبریں ملنے کا دعوی کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے رواں ماہ ازیوم شہر کا قبضہ روسی فوج سے واپس حاصل کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی جانب سے روس سے جنگ کے بعد دوبارہ قبضے میں لیے گئے خارکیف کے شہر ازیوم سے 440 سے زائد لاشوں کی ایک اجتماعی قبر ملنے کا دعوی سامنے آیا تھاازیوم کے حوالے سے مقامی پولیس اہلکار کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ یہ شہر روسی فوج سے واپس لیا گیا ہے، یہاں کہ کچھ لوگ گولہ باری اور فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی