روسی جنرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈائریکٹرجنرل ولادیمیر زارونیتسکی نے ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ پورے یورپ میں پھیل سکتی ہے،ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کا اظہار وزارت دفاع کے جاری کردہ جریدے ویو نایا مسل یعنی فوجی نظریات میں شائع اپنے مقالے میں کیا ہے،اس مقالے میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یوکرین میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے، روس کے خلاف دیگر فوجی طاقتیں اپنی استعداد بڑھا سکتی ہیں جس سے یورپ میں جنگ پھیل سکتی ہے،ڈائریکٹرجنرل نے مزید کہا کہ ہمیں در پیش خطرات سے آگاہی ہے ، ملک کو کمزور کرنا ،اس کی حاکمیت کا شیرازہ بکھیرنا اور ہائی برڈ جنگ شروع کروانا ہے یہ سب روس مخالف امریکی پالیسیوں کا غماز ہے ۔زارو نیتسکی نے مزید کہا کہ ہم نے فوج کی تشکیل نو پر غور کیا ہے اور ہمارا قوم سے مطالبہ ہے کہ وہ ملکی دفاعی ضروریات میں فوج کا ساتھ دیں اور ایک ہو جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی