i بین اقوامی

یوکرین میں نیٹو امن فوج کسی صورت قبول نہیں، روس کا دوٹوک انکارتازترین

August 19, 2025

روس نے یوکرین میں نیٹو امن فوج کی تعیناتی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ایسی کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کیا جائے گا جس میں یوکرینی فوج کے ساتھ نیٹو افواج شامل ہوں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایک طویل ٹیلی فونک گفتگو کی جو تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔ روسی صدر کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق یہ بات چیت بے تکلف اور تعمیری تھی۔ اس دوران صدر پیوٹن نے عندیہ دیا کہ وہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ یہ ملاقات اگست کے آخر تک متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماں سے وائٹ ہاس میں ملاقات کے بعد ہی روسی صدر کو ٹیلی فون کیا۔ امریکی صدر نے ان ملاقاتوں کو "انتہائی مفید" قرار دیا اور کہا کہ یورپ کے مختلف ممالک امریکا کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ یوکرین کے لیے سکیورٹی یقین دہانیاں فراہم کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ یورپی قیادت میں ایک امن فوج یوکرین میں تعینات کی جائے تاکہ روس دوبارہ حملہ آور نہ ہو سکے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے واضح کیا کہ یورپ اولین دفاعی لائن ہے لیکن امریکا بھی اس عمل میں یورپ کی بھرپور مدد کرے گا۔روسی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر موقف دہرایا کہ یوکرین میں کسی بھی صورت نیٹو امن فوج کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی