i بین اقوامی

یوکرین میں صحت کے مراکز پر حملے، چھ ماہ میں 100افراد کی ہلاکت ہوئی ، ڈبلیو ایچ اوتازترین

August 25, 2022

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ روس کے چھ ماہ قبل حملے کے بعد سے یوکرین میں صحت کی خدمات سے متعلق جگہوں اور کارکنوں پر 473مصدقہ حملے ہو چکے ہیں جن میں تقریبا 100افراد ہلاک ہو چکے ہیں،ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں ہلاک ہونے والے 98افراد کے ساتھ ساتھ کم از کم 134افراد زخمی بھی ہوئے،اس عرصے میں ہونے والے تقریبا 400حملوں میں صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایمبولینسوں سمیت ٹرانسپورٹ ،گوداموں،اہلکاروں اور مریضوں کو بھی نقصان پہنچا،یوکرین میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے جارنو ہیبیچٹ نے کہا کہ صحت کی سہولیات پر حملوں کی ایسی کوئی مثال نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ بہت سے لوگوں کے لیے بھی رکاوٹ ہیں جنہیں جنگ کے دوران صحت کی بحالی کے لیے کام کی ضرورت ہوتی ہے،ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ اگرچہ جنگ نے یوکرین کے لوگوں کی صحت اور زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے تھے لیکن صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ لیکن کوئی بھی نظام جنگ کے دبا میں اپنے لوگوں کو بہترین صحت فراہم نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم روس سے اس جنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی