i بین اقوامی

یوکرین روس کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنا چاہتا ہے، روسی وزیردفاع کا دعویتازترین

October 24, 2022

روسی وزیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین روس کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنا چاہتا ہے، تاہم یوکرین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے،روسی وزیر دفاع نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ کے وزرائے دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کہا کہ صورتحال تیزی سے بے قابو کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے،جس پر برطانوی وزیر دفاع نے روس کو کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل نے بھی روسی وزیر دفاع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے کہ یوکرین اپنی سرزمین پر جوہری بم استعمال کرنے کی تیاری نہیں کر رہا ہے،دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس کے پر الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے تو وہ روس خود ہے، اور وہ ایسا برطانیہ کیلئے کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی