یوکرین کے صدر زلینسکی نے یوکرین کی یونائٹڈ فورسز کے کمانڈر "اڈوارڈ موسکالف" کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کے بارے میں کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فوج کے سربراہ کو مالی بدعنوانی کے الزام میں برطرف کیا گیا ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ان دنوں یوکرین میں مالی بدعنوانی کے الزامات میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی برطرفی کی متعدد خبریں آ چکی ہیں۔ یوکرین کے صدر اس سے پہلے بھی دو اعلی حکومتی عہدیداروں کو مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں برطرف کرچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی