i بین اقوامی

یونان کے شہر سیلانک میں طلبا کا احتجاجتازترین

March 08, 2024

یونان کے شہر سیلانک میں نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی اجازت دینے والے حکومت کے نئے بل کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے،یونانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیلانک ورکرز سینٹر کے ارکان اور طلبا نے اکٹھے ہو کر نجی یونیورسٹیوں کے قیام کے بجائے ریاستی یونیورسٹیوں کے قیام کا مطالبہ کیا ،آج جب اس بل پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہو گی، توقع ہے کہ بل کی مخالفت کرنے والے طلبہ گروپ ملک کے کئی شہروں بالخصوص دارالحکومت ایتھنز اور سیلانک میں احتجاج کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی