یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے دو روزہ ہڑتال شروع کر دی ہے۔ایتھنز ٹیکسی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں کے لیے مختص رائٹ لین کو مسافر سوار ہونے کی صورت میں ان کو بھی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، ٹیکسی جیسے طرز عمل کو روکا جائے، ایئرپورٹ سے ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ کیا جائے اور ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے۔دارالحکومت ایتھنز میں اکھٹے ہونے والے ٹیکسی مالکان نے اپنی گاڑیوں کے ساتھ وزارتِ مواصلات کے سامنے دھرنا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی