سعودی عرب اور سنگاپور کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزرا کے درمیان ڈیووس اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی ہے،دونوں ملکوں نے اس موقع پر دو طرفہ تعاون اور دلچسپی کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون و ترقی کے فروغ کے لئے مزید گرمجوشی کا اظہار کیا ہے،سعودی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ اور ان کے سنگاپور کے ہم منصب جوزفین ٹیو نے ڈیجیٹل اکانومی کے علاوہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کے شعبوں میں دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر تفصیلی غور کے بعد شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،سعودی وزیر نے اس سلسلے میں ڈیجیٹل ترقی کے لئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی کوششوں کی اہمیت اجاگر کی۔ خصوصا ان امور کو زیر بحث لائے جو سعودی عرب اور سنگاپور مشترکہ کمیٹی کے دائرہ کار میں آتے ہیں،باہمی دلچسپی کے خاص شعبوں میں مشترکہ منڈیوں کا افتتاح، تکنیکی شعبے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ میں مدد کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی تحقیق وترقی میں تعاون بڑھانا شامل تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی