یورپی یونین نے یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی رہنمائو ں کی جانب سے یوکرین کیلئے اگلے 2 برس امداد جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی ضروریات کی تفصیلات اور طریقہ کارپر حتمی فیصلہ دسمبر میں ہوگا۔اس حوالے سے صدریورپی کونسل انتونیوکوسٹا نے کہا کہ یوکرین کو دفاعی ضروریات کے لیے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔دوسری جانب یورپی یونین کی جانب سے مالی مددکے اعلان پر یوکرینی صدر زیلنسکی نے خیر مقدم کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی