i بین اقوامی

یورپی یونین کا وسطی ایشیا تک تجارتی راہداری کیلیے 10ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلانتازترین

January 30, 2024

یورپی یونین نے وسطی ایشیا سے یورپ تک نئی تجارتی راہداری کے منصوبے میں 10ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئی تجارتی راہداری کے منصوبے میں روس کو بائی پاس کرتے ہوئے بحیرہ اسود اور بحیرہ کیسپین کے درمیان واقع قفقاز کے خطے کے ممالک ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس حوالہ سے یورپی یونین نے 2.97ارب یورو مختص کرنے کا اعلان کیا ہے،یورپین انویسٹمنٹ بینک نے اس حوالہ سے قزاخستان، کرغزستان اور ازبکستان کی حکومتوں اور ڈیویلپمنٹ بینک آف قزاخستان کیساتھ سرمایہ کاری کے 1.47ارب یورو کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔ ان قرضوں کے لئے ضمانت یورپی کمیشن دے گا،دوسری جانب یورپین بینک فار ری کنسٹریکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کی طرف سے قزاخستان کے ساتھ علیحدہ سے ڈیرھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بہت جلد متوقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی