i بین اقوامی

یورپی پارلیمان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہتازترین

February 29, 2024

یورپی پارلیمان نے پہلی بارغزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ۔یورپی پارلیمان کے اجلاس میں عالمی حقوق انسانی اور جمہوری اقدار کے تناظر میں یورپی پالیسی کے زیر عنوان گزشتہ سال کی رپورٹ کو 265ووٹوں کی حمایتملی253 نے مخالفت کی ۔پارلیمان کے بائیں بازو گروپ کی درخواست پر اس رپورٹ میں غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی کے مطالبے کی شق کا اضافہ کر دیا گیا ۔متعلقہ رپورٹ میں بعض ترامیم کرنیکے بعد یورپی یونین، رکن ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں خوراک اور پانی کی ترسیل کو ممکن بنانے کیلیے فوری اور پائیدار جنگ بندی کیلیے اقدمات اٹھائیں۔غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کا اعلان یورپی پارلیمان میں پہلی بار ہوا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی