i بین اقوامی

ہیوسٹن،چرچ میں خاتون کی فائرنگ ، بچے سمیت 2افراد زخمی، جوابی فائرنگ میں خاتون ہلاکتازترین

February 12, 2024

یوسٹن کے لیک وڈ چرچ میں ایک خاتون کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں خاتون نے لیک وڈ چرچ میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں خاتون ہلاک ہوگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی فائرنگ کے بعد چرچ میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5سالہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون نے دعوی کیا تھا کہ اس کے پاس بم ہے تاہم خاتون کے قبضے سے کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا،پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی