i بین اقوامی

ٹیرف پر مذاکرات کی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن امریکہ خلوص کا مظاہرہ کرے، چینتازترین

May 02, 2025

چین نے کہا ہے کہ ٹیرف پر مذاکرات کے لیے امریکی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن واشنگٹن خلوص کا مظاہرہ کرے اور ان محصولات کو ختم کرنے کے لیے تیار رہے جو عالمی منڈیوں اور سپلائی چینز کو تباہ کرنے کا سبب بنے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ امریکہ نے ٹیرف پر مذاکرات کے حوالے سے رابطہ کیا ہے اور فی الحال پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزارت تجارت نے کہا، اگر امریکہ بات کرنا چاہتا ہے تو اس کو خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اپنے غلط اقدامات کو ٹھیک کرنے کے لیے تیار رہے اور یکطرفہ محصولات کو ختم کرے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ مذاکرات یا بات چیت میں اگر امریکہ نے محصولات کے اپنے غلط اقدام کو درست نہ کیا، تو اس کا یہی مطلب ہو گا کہ امریکی فریق مکمل طور پر غیرمخلص ہے اور اس طرح سے دونوں فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید نقصان پہنچے گا۔وزارت نے کہا، کہنا کچھ اور کرنا کچھ، یا بات چیت کی آڑ میں زبردستی کرنے اور بلیک کی کوشش سے کام نہیں چلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی