امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ وہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کرے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کچھ خبریں ایسی سامنے آرہی ہیں کہ حماس نے یرغمالیوں کو زمین پر لا کھڑا کردیا تاکہ انہیں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے سامنے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حماس رہنمائوں کو بخوبی علم ہے کہ اس اقدام کے کتنے سنگین نتائج ہوں گے۔ٹرمپ نے حماس کے ممکنہ اقدام کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ظلم دنیا نے کم ہی دیکھا ہے۔ امریکی صدر نے حماس کو پیغام دیا کہ یہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم سمجھی جائیں گی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر قطر کو اپنا اتحادی قرار دے دیا۔
وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ، اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے بارے میں کہا ہے کہ وہ قطر پر حملے نہیں کریں گے۔ٹرمپ نے قطر کو بہت اچھا اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ہیں، مگر قطر پر دوبارہ حملہ آور نہیں ہوگا مگر وہ شاید حماس رہنماں کا پیچھا کریں گے۔ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نے گزشتہ منگل کو دوحہ پر حملوں سے قبل انہیں ذاتی طور پر آگاہ کیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا ہے۔وائٹ ہائو س میں صحافی نے جب ٹرمپ سے پوچھا کہ انہیں حملوں کا علم کیسے ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ ویسے ہی جیسے آپ کو پتا چلا تھا۔وائٹ ہائو س کے مطابق امریکی فوج نے انتظامیہ کو اس وقت اطلاع دی تھی جب اسرائیل کی طرف سے میزائل پہلے ہی فضا میں روانہ کیے جا چکے تھے، اور صدر ٹرمپ کے پاس اعتراض یا روکنے کا موقع نہیں تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی