i بین اقوامی

ہیتھروائیرپورٹ سے یورینیم برآمدگی کامعاملہ،60سالہ شخص گرفتارتازترین

January 16, 2023

لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے یورینیم برآمدگی معاملے میں60سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق 29دسمبر کو ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران تابکار مواد کی معمولی مقدار ملی تھی،پولیس کا کہنا تھا کہ ہیتھرو ائیرپورٹ سے تابکار مواد ملنے کے بعد بارڈر فورس نے ٹیررازم کمانڈ یونٹ سے رابطہ کیا تھا،کمانڈرمیٹ پولیس کائونٹر ٹیررازم کمانڈ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے یورینیم کا ملنا تشویشناک ہے، گرفتاری کے باوجود اس واقعہ سے عوام کو براہ راست کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا،میڈیا کے مطابق لندن پولیس نے دہشتگردی کے شبہ میں گرفتار شخص کو اپریل تک ضمانت پر رہا کر دیا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی