i بین اقوامی

جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبارتازترین

September 17, 2025

جاپانی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ جاپان فی الحال فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔جاپانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا گیاہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا۔رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ،بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی