i بین اقوامی

جارحیت کے خلاف فخر اور بہادری سے اپنا دفاع کریں گے، ایرانی وزیر خارجہتازترین

June 19, 2025

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جارحیت کے خلاف فخر اور بہادری سے اپنا دفاع کریں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر)اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ دشمن اپنی سنگین غلطی کی قیمت ادا کرے گا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں، ایران صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے اور سفارت کاری کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ان دعوں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے قریب پہنچ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہم واقعی ایسے غیر انسانی ہتھیار تیار کرنا چاہتے تو اس وقت سے بہتر کوئی موقع نہ ہوتا، جب خطے کا واحد ایٹمی مسلح ریاست ایران پر کھلی جارحیت کر رہی ہے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ تہران صرف اور صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے، کیونکہ ملک کو انتہائی سنگین جارحیت کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اسرائیل کی جانب سے تنازع کو وسعت دینے کی کوششوں پر شدید تشویش ہونی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی