ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ ایرانی افواج نے دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیا، جس نے دشمن کو پشیمانی اور شکست تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن پر کوئی بھروسہ نہیں کرتیں اور ہر وقت کسی بھی خلاف ورزی پر فیصلہ کن ردعمل کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔دوسسی جانب جنگ بندی کے بعد ایران میں شہریوں کا جشن جاری ہے۔ مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایرانی پرچموں کی بہار آگئی، حکومت اور ایرانی افواج کے حق میں نعرے بازی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی