i بین اقوامی

جنگ کوئی رومانوی تصور یا بالی ووڈ فلم نہیں بلکہ ایک تلخ اور سنگین حقیقت ہے، سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نراو کی مود ی حکومت پر تنقیدتازترین

May 14, 2025

سابق بھارتی فوجی افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جارحانہ پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے بجائے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے۔جنرل نراونے کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور یا بالی ووڈ فلم نہیں بلکہ ایک تلخ اور سنگین حقیقت ہے، جس کے اثرات صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہتے بلکہ قوموں کی معیشت، معاشرت اور مستقبل پر بھی گہرے اثرات ڈالتی ہے۔ انہوں نے جنگ بندی پر سوالات اٹھانے والوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پیشہ ور فوجی کی اولین ترجیح ہمیشہ سفارتی کوششوں کو کامیاب بنانا ہوتی ہے، نہ کہ جنگی جنون کو ہوا دینا۔ سابق آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ خطے میں امن کو ترجیح دے اور کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کا راستہ اپنائے۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ سابق فوجی افسران کی یہ آواز بھارت کے اندر سے مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہار ہے جو اب کھل کر سامنے آ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی