پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد جنگی جنوں میں مبتلا بھارت ہتھیاروں کی دوڑ میں کود پڑا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اگلے ایک سے دو سال میں 47 کروڑ ڈالر ڈرونز پرخرچ کرے گا،یہ ڈرون ٹیکنالوجی کیلئے بھارت کے گزشتہ بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے۔بھارتی حکومت نے رواں ماہ ہتھیاروں کیلئے 4.6 ارب ڈالر ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دی،بھارتی فوج اس فنڈ سے زیادہ سے زیادہ ڈرون حاصل کرنا چاہتی ہے،فنڈ کی جلد منظوری کیلئے سرکاری طریقہ کار کو بھی نظر انداز کیا گیا، حالیہ کشیدگی میں بھارت نے پاکستان کے خلاف اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی