i بین اقوامی

جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے فوج سے پناہ گزین علاقے رفح پر حملے کا پلان مانگ لیاتازترین

February 10, 2024

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صیہونی فوج سے غزہ کے پناہ گزین علاقے رفح پر حملے کا پلان مانگ لیا ۔ نیتن یاہو نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے پناہ گزین علاقے رفح پر زمینی حملے کا پلان پیش کرے۔ فلسطینیوں پر جارحانہ حملوں کی مسلسل خاموشی سے حمایت کرنے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی بالآخر غزہ پر اسرائیلی حملوں کو حد سے زیادہ قرار دے دیا ہے۔ اسرائیل کے مرکزی اتحادی اور غزہ جنگ کیلئے مالی و فوجی تعاون فراہم کرنے والے امریکا نے رفح میں بڑے پیمانے پر حملوں پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی سانحے سے کم نہیں ہوگا، کیونکہ بہت بڑی تعداد میں عام شہری وہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ رفح وہ علاقہ ہے جسے اسرائیل نے خود محفوظ زون قرار دیا ہے اور عام شہریوں کو وہاں پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم نے ایک میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں امریکی فوجی امداد حاصل کرنے والے ممالک کے لیے اصولوں کو درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی