i بین اقوامی

جنوبی افریقہ، مسافر بس کھائی میں گرگئی، 45 افراد ہلاک،8 سالہ بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیتازترین

March 29, 2024

جنوبی افریقہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ جنوبی افریقہ کے پہاڑی علاقے مماٹلاکالا میں اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور مسافر بس 50 میٹر گہری گھائی میں جاگری۔ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی، ، حادثے میں 8 سالہ بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ بس ایسٹر کے زائرین کو بوٹسوانا کے دارالحکومت گبرون سے موریا نامی قصبے کی طرف لیجارہی تھی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے افسوسناک بس حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی حکومت لاشوں کو وطن واپس لانے میں مدد کرے گی اور حادثے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی