i بین اقوامی

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی ہلاک، تین شدید زخمیتازترین

June 17, 2025

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی 20 سالہ سارجنٹ تھا، جو گولانی بریگیڈ کی 12ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ زخمی ہونے والے تینوں فوجی بھی اسی یونٹ کا حصہ تھے اور انہیں فلسطینی علاقے سے فوری طور پر نکال لیا گیا ہے۔اس واقعے سے کچھ دیر قبل بھی اسرائیلی فوج نے اطلاع دی تھی کہ گولانی بریگیڈ کی انجینیئرنگ بٹالین کا ایک 28 سالہ کیپٹن جنوبی غزہ میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گیا۔غزہ میں اسرائیلی فوج کو بڑھتے ہوئے مزاحمتی حملوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی