i بین اقوامی

جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی گئیتازترین

December 26, 2024

جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک اپوزیشن نے جمع کرائی ہے۔جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر نے سابق صدر کے خلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکار کر دیا تھا۔ اس سے قبل جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا فیصلہ مخر کر دیا تھا۔جنوبی کوریا میں معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے 2 خصوصی بلز پر دستخط سے انکار کے بعد اپوزیشن نے قائم مقام صدر کے مواخذے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی نے بل کی منظوری کے لیے کرسمس تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔دونوں بلز میں معطل صدر یون کے مارشل لا اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ 2 آزاد تحقیقاتی ادارے یون سک یول کے مارشل لا اور خاتون اول کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کریں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی