i بین اقوامی

جنوبی کوریا،شدید بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 4 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانیتازترین

July 18, 2025

جنوبی کوریا میں شدید بار شوں نے تباہی مچا دی جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے ،مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی کرگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔انتظامیہ نے ان بارشوں کو غیر موسمی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 1300 کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مرنے والے دونوں عمر رسیدہ شہری تھے جن کی عمریں 80 سال کے قریب ہیں جب کہ تیسرا شخص دیوار گرنے سے ہلاک ہوا اور چوتھی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔موسمیاتی ادارے نے بتایا کہ ملک کے مغربی ساحلی علاقے کے ساتھ قائم سیوسان شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں صرف آدھے دن میں 400 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی