i بین اقوامی

جو بائیڈن کی بے حسی، آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی پر بات، سوشل میڈیا صارفین سیخ پاتازترین

February 28, 2024

غزہ میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر امریکی صدر جو بائیڈن کی بے حسی نے ہر دیکھنے والے کو سیخ پا کردیا،آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن پر شدید تنقید کی جارہی ہے،سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر بائیڈن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے کہا اگر آپ کا بچہ کسی عفریت کے ہاتھوں قتل ہوتا تو وہ ایسے آئس کریم کھاتے؟ ایک اور صارف نے کہا یہ عمل یرغمالیوں کے بارے میں ان کے جذبات ظاہر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی