i بین اقوامی

جو بائیڈن کی روسی ہم منصب کی ایک بار پھر توہین، پیوٹن کو ٹھگ کہہ دیاتازترین

March 16, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے روسی ہم منصب کی ایک بار پھر توہین کی گئی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹھگ کا لقب دے دیا۔ امریکی صدر اس سے قبل روسی ہم منصب کو قاتل، آمر، قصائی اور جنگی مجرم بھی کہہ چکے ہیں جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماضی کے زبانی حملوں پر جوبائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ کے استعمال پر بائیڈن کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن کا مقف ہے کہ بائیڈن ٹرمپ سے بہتر ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی ممکن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی