i بین اقوامی

جوبائیڈن کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموارتازترین

March 13, 2024

ریاست جارجیا کا الیکشن جیتنے کے بعد امریکا کے صدر جوبائیڈن کے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد انیس سو اڑسٹھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کے لیے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الوقت 1181 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے اور امکان ہے کہ وہ بھی درکار 1215 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جوبائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی