امریکی صدر جو بائیڈن نے قرض دہندہ طلبہ کے لیے 1.2ارب ڈالر کے ایک اور ریلیف منصوبے کا اعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرض ادائیگی کے نئے پروگرام میں اندراج کرانے والے تقریبا ڈیڑھ لاکھ طلبہ قرضے معاف کراسکیں گے ،ریلیف منصوبے کے حوالے سے امریکی سیکرٹری ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ کم آمدنی والے قرض دہندگان کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو لوگ دہائی سے قرض ادا کررہے ہیں وہ اب ریلیف کے مستحق ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی