i بین اقوامی

جوہری شراکت داری، ایران نے دشمنوں کو دوست بنانے کا نیا فارمولا پیش کر دیاتازترین

May 15, 2025

ایران نے مشرق وسطی کے تین ممالک ایران، سعودی عرب اور یو اے ای پر مشتمل ایک یورینیم افزودگی کنسورشیم بنانے کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد امریکا کے اعتراضات کو ختم کرنا اور علاقائی اعتماد حاصل کرنا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق تجویز کا مقصد ایران کو افزودگی کی اجازت دلوانا، ہمسایہ ممالک کو شریک بنا کر ٹیکنالوجی میں شراکت داری دینا اور علاقائی سطح پر جوہری عدم پھیلا کو یقینی بنانا ہے۔ افزودگی صرف 3.67% کی سطح تک ہوگی(جیسا کہ 2015 کے نیوکلئیر معاہدے میں طے تھا) اور سہولتیں ایران میں قائم رہیں گی۔یورینیم کی افزودگی میں یو اے ای اور سعودی عرب کو شراکت دار بنایا جائے گا۔دوسری طرف امریکا ایران سے افزودگی مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے مگر حالیہ مذاکرات میں ٹرمپ نے ایران کی سنجیدگی کی تعریف کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان میں امریکا سے بات کی اور پھر دبئی جا کر یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی