i بین اقوامی

جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں لیکن یورینیئم افزودگی پر کسی دبائو میں نہیں آئیں گے، آیت اللہ خامنہ ایتازترین

September 24, 2025

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دبائو میں نہیں آئے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دبا ئوکے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور کوئی بھی باعزت قوم دبا ئوکے آگے سر نہیں جھکاتی۔ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے یورینیئم افزودگی کو نہیں روک سکتے، انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس یورینیئم افزودگی کے درجنوں یا شاید سیکڑوں ماہرین ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی