امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کی منظوری کی صورت میں چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے کل تک غیر چینی خریدار تلاش کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی