i بین اقوامی

کانگو ، حکومت نے چرچ دھماکے کا الزام باغیوں پر عائد کردیاتازترین

January 16, 2023

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی حکومت نے چرچ میں ہونے والے بم دھماکے کا الزام باغیوں پر عائد کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز چرچ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 39افراد زخمی ہوئے ، کانگو کی فوج نے اسے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف )کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے،حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بم حملے کی سختی سے مذمت اور دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا گیا،کانگو کے فوجی ترجمان انٹونی مولوشائی نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے جس کا ارتکاب اے ڈی ایف کے دہشت گردوں نے کیا ہے جنہیں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی مسلح افواج نے کئی میدان جنگوں میں جانی نقصان پہنچایا ہے،مولوشائی نے مزید کہا کہ حملے میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ استعمال کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی