i بین اقوامی

کانگو کے شہر میوسو میں باغیوں کے حملے میں 19افراد ہلاک، 27زخمیتازترین

January 26, 2024

کانگو کے شہر میوسو میں باغیوں کے حملے میں 19افراد ہلاک ہو گئے،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگو کی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باغیوں نے موسیو شہر میں حملے کے دوران 120مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجہ میں 19افراد ہلاک اور 27زخمی ہوگئے۔فوج نے حملے کی ذمہ داری 23مارچ کی تحریک سے منسلک باغیوں پر عائد کی ہے۔کانگو میں 23مارچ کی تحریک نامی باغی گروپ 2021کے آخر میں دوبارہ فعال ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی