i بین اقوامی

قازقستان میں گر کر تباہ ہونیوالے آذر بائیجان کے طیاریکا بلیک باکس مل گیاتازترین

December 26, 2024

قازقستان میں گزشتہ روز گر کر تباہ ہونے والے آذربائیجان کے مسافر بردار طیارے کا بلیک باکس تلاش کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے ے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس ملنے کے بعد قازقستان میں گرنے والے آذربائیجان کے طیارے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پراسیکیوٹر جنرل آذربائیجان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی تمام ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم اس وقت طیارہ گرنے کے تحقیقاتی نتائج ظاہر نہیں کر سکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں گرنے والے آذربائیجان کے طیارے میں عملے کے افراد سمیت 67 افراد سوار تھے، طیارہ حادثے میں 38 افراد کی موت پر آذربائیجان میں سوگ ہے، طیارے میں سوار 42 افراد کا تعلق آذربائیجان، 16 کا روس، 6 کا قازقستان اور 3 کا کرغزستان سے تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ باکو سے چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے۔مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا۔ تاہم رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کا مسافر طیارہ مبینہ طورپر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا،

طیارہ سطح سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل کانشانہ بنا۔ذرائع کے مطابق میزائل فضا میں پھٹنے سے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے، پائلٹ نے طیارے کو گروزنی میں دوبار لینڈ کرنے کی ناکام کوشش کی، تیسری بارلینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دوران پرواز دھماکے کی آواز سنی۔دوسری جانب آذربائیجان نے مسافر طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ ا س دوران ذربائیجان ایئر لائنز کی بدقسمت پرواز میں سوار ایک مسافرکی بنائی گئی گئی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں حادثے سے قبل طیارے کے آخری لمحات کی تصویر کشی کی گئی ہے اور واقعے کے بعد کا منظر دکھایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص نے ویڈیو میں کیبن کو دکھایا اورجب طیارہ بہت نیچے اتر رہا تھا تو اسے اللہ اکبر کہتے ہوئے سنا گیا۔ ویڈیو میں پیلے رنگ کے آکسیجن ماسک سیٹوں پر لٹکتے ہوئے دیکھے گئے اور گھبرائے ہوئے مسافروں کو دعائیں اور چیختے ہوئے سنا گیا۔ پس منظر میں سیٹ بیلٹ پہننے کی روشنی کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔روس کے RT کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور فوٹیج میں وہ طیارہ دکھایا گیا ہے جو طیارے کی چھت کے پینل سے ٹکرا گیا اور ایئر بلور تباہ ہو گیا۔ کچھ مسافر زخمی حالت میں فرش پر پڑے ہوئے ہیں اور مدد کے لیے پکار رہے ہیں، ان میں سے ایک کے سر سے خون بہہ رہا ہے۔ زندہ بچ جانے والا ایک پیلے رنگ کی لائف جیکٹ بھی دکھاتا ہے جو حادثے کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی