امریکہ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ پیرس میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت تعمیری رہی،خطے میں کشیدگی اور ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے،واشنگٹن میں گفتگوکرتے ہوئے جان کربی نے کہا قیدیوں کی ڈیل کے لیے بہت سا کام کرنا باقی ہے،اردن میں ڈرون حملے سے قیدیوں کی ڈیل پر اثرنہیں پڑے گا،اب بھی فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے مزیدکہا حماس کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کیلئے فریم ورک موجود ہے۔ ہماری اطلاعات ہیں اردن میں امریکی فوجیوں کو ایک ہی ڈرون سے نشانہ بنایاگیا،ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالے تینوں امریکی فوجیوں کی تصاویرجاری کردی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی