i بین اقوامی

کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا کا مسلسل آٹھویں بار صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلانتازترین

July 16, 2025

افریقی ملک کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسلسل آٹھویں مرتبہ حصہ لیں گے۔صدر بیا کا شمار دنیا کے معمر ترین حکمرانوں میں ہوتا ہے، اور وہ 1982 سے اقتدار پر براجمان ہیں۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پال بیا نے کہا: "میرے اندر عوام کی خدمت کا جذبہ آج بھی اتنا ہی مضبوط ہے جتنا قومی چیلنجز کا تقاضا ہے۔"ان کے اس بیان نے ایک بار پھر افریقی سیاست میں طویل حکمرانی پر بحث کو تازہ کر دیا ہے۔2008 میں پال بیا نے آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس پر اندرون و بیرون ملک شدید تنقید کی گئی تھی۔2018 کے انتخابات میں انہوں نے 71 فیصد ووٹ حاصل کیے، تاہم ان پر انتخابی دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔12 اکتوبر 2025 کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کئی اپوزیشن رہنما بھی میدان میں ہیں، جن میں سے بعض نے ملک میں جمہوری عمل کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی