i بین اقوامی

کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کے اپنے تبصروں پر قائم ہوں،صدر ٹرمپتازترین

May 07, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کو امریکا کی زیادہ ضرورت ہے، ہم کینیڈا کے ساتھ زیادہ کاروبار نہیں کرتے، کینیڈا امریکا سے اعلی درجے کا فوجی سازوسامان خریدتا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں مارک کارنے کے پاس احاطہ کرنے کیلئے کچھ سخت موضوعات ہیں، امریکا اور کینیڈا کے مابین سرحد کی ایک مصنوعی لائن ہے، کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کے اپنے تبصروں پر قائم ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا دونوں اپنی گاڑیوں کی صنعتوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، کینیڈین اور امریکی عوام دوسروں کی نسبت زیادہ خوش قسمت ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ یمنی حوثیوں نے ہماری انتظامیہ کو بتایا وہ لڑنا نہیں چاہتے، حوثیوں نے کہا وہ بحری جہازوں پر حملے نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی