i بین اقوامی

کینیڈا ، ریسکیو ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ،ریسکیو ٹیموں نے پائلٹ کو بچالیا، اسپتال منتقلتازترین

August 16, 2025

کینیڈا میں جنگل کی خوفناک آگ بجھانے والا ایک ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساںادارے کیم طابق کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں جنگل میں آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ کو بچالیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ برائے قدرتی وسائل سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر انیپولس کانٹی میں آگ بجھانے کے دوران جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا۔ریسیکیو ٹیموں نے پائلٹ کو بچالیا، ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی