اپنے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے پردرجنوں میزائل داغے ہیں، تاہم ان میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں،اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لبنان سے ملک کے شمال کی طرف تقریبا 30میزائل داغے گئے، فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ لبنان سے شمالی اسرائیل میں عین زیتیم اور دالتون علاقوں کی طرف 30کے قریب میزائل داغے گئے،دوسری جانب حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ دیہات کو نشانہ بنانے، خاص طور پر نبطیہ شہر پر حالیہ حملے کے جواب میں اس نے عین زیٹیم بیس میں واقع سیکنڈ انفنٹری بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے بمباری کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی