i بین اقوامی

کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کردیاتازترین

August 08, 2025

کمبوڈیا نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کردیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے باقائدہ طور پر نامزد کردیا۔کمبوڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی تنازع رکوانے میں صدر ٹرمپ نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے دیگر کشیدہ معاملات کے حل میں بھی غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے جب کہاسرائیل بھی گزشہ ماہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی