i بین اقوامی

کولمبیا یونیورسٹی کا قانونی جنگ ختم اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کا فیصلہتازترین

July 24, 2025

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کئی وفاقی ایجنسیوں کی تحقیقات کا معاملہ حل کرنے کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق3 سال کے دوران وفاقی حکومت کو 20 کروڑ ڈالر ادا کیے جائیں گے ۔اس حوالے سے امریکی محکمہ تعلیم کی جا نب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعلان فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے ۔واضح رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی پر الزام ہے کہ اس نے کیمپس میں یہودی طلبا کو ہراسانی سے روکنے کے لیے ناکافی اقدامات کیے ۔ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر امداد منسوخ کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی